واشنگٹن(جیوڈیسک) واشنگٹن میں زیر زمین ایٹمی فضلے کے ٹینک لیک ہونے سے تابکاری کا اخراج شروع ہو گیا ہے۔ ہان فورڈ کے جوہری گودام میں امریکا کا دو تہائی ایٹمی فضلہ موجود ہے۔
اسی گودام میں پہلے ایٹم بم میں استعمال ہونے والی مشینری اور دوسرے آلات بھی ذخیرہ کیے گئے تھے۔ شہر کے گورنر نے جوہری ٹینکوں سے تابکاری مواد کے اخراج کی تصدیق کی ہے۔گورنر کا کہنا ہے شہری پریشان نہ ہوں۔ تابکاری کے اخراج سے کسی جانی نقصان کا خدشہ نہیں ہے۔