لندن(جیوڈیسک)پاکستانی اور بنگلہ دیشی گلوکاروں کی جانب سے گایا جانے والا گانا “مہویشہ “لندن میں ریلیز کر دیا گیا ہے۔
برطانیہ میں مقیم پاکستانی گلوکاروں اور بنگالی گلوکارہ سوزانہ انثار نے مشترکہ طور پر گانا “مہویشہ “گایا جو اردو بنگالی زبان میں گایا گیا ہے۔اس گانے کی ویڈیو لانچنگ برطانوی پارلیمنٹ میں ہوئی جس میں دونوں ممالک کی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔
برطانیہ میں مقیم پاکستانی گلوکار کاشف اس سے قبل بالی وڈ میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔انھو ں نے بنگالی نژاد گلوکارہ سوزانہ انثار کے ساتھ مل کر گانا تیار کیا ہے۔