لاہور(جیوڈیسک)روزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ میٹروبس میں سفر کرنے والوں کی تعداد چند روز میں ہی ایک لاکھ آٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ،مزید بسیں ترکی سے منگوائی جارہی ہیں، میٹروبس چلتے ہی مخالفین کے منہ بند ہوگئے ہیں۔
ماڈل ٹاون میں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر، صدارت میٹروبس سسٹم کے آپریشنل امور سے متعلق اجلاس ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ میٹروبس پراجیکٹ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا، عوام نے اس منصوبے پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
محمد شہباز شریف نے کہا کہ بس اسٹیشن پر ای کارڈ متعارف کرایا گیا ہے جبکہ آگاہی مہم کے باعث اب مسافر نظم و ضبط کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ میٹروبس سسٹم کیلئے مزید بسیں ترکی سے منگوائی جارہی ہیں، میٹروبس چلتے ہی مخالفین کے منہ بند ہوگئے ہیں۔