لاہور(جیوڈیسک)لاہور کے الحمراہال میں دو روزہ لاہور ادبی میلہ شروع ہو گیا،میلے میں ملکی اور غیرملکی ادیب ،شاعر اور مندوبین شرکت کر رہے ہیں،پہلے سیشن میں سیاست اور ثقافت پر مقالے پڑھے گئے ،الحمرا ہال میں ہونے والے لاہور لٹریری فیسٹیول کے پہلے اور دوسرے سیشنز میں ثقافت اور سیاست پر مقالے پڑھے گئے، ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کی ادبی خدمات پر اظہار خیال کیا گیا۔
برصغیر کے ادیبوں شاعروں اور ان کی ادبی خدمات کیساتھ غیرملکی ادب پر بھی بات ہوئی،شعر و ادب کی شخصیات کیساتھ نوجوانوں کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہے،ہال میں بڑی تعداد میں بک اسٹالز لگائے گئے ہیں جہاں اردو اور انگریزی ادب کی شہرہ آفاق تصنیفات سمیت ادب کی مختلف اصناف کا احاطہ کرتے ادبی شاہکار اور شاعری کے مجموعے رکھے گئے ہیں۔
شرکا اسٹالز پر کتابوں کی ورق گردانی اور خریداری کرتے دکھائی دیئے، ہال میں لاہور کی تاریخی ثقافتی زندگی کی عکاسی کرنے والے فن تعمیر کے شاہکاروں کی رنگین تصاویر بھی لکٹری کی دیدہ زیب محرابوں پر آویزاں کی گئی ہیں ،ان میں شاہی قلعہ ، بادشاہی مسجد ، سمٹ مینار ، چوبرجی اور دیگر شامل ہیں، دو روزہ میلے میں غیر ملکی ادب سے متعلق بیٹھکیں بھی ہوں گی، کتھک ڈانس بھی پیش کیاجائے گا۔