ہمارے مشائخ کو اسلام اور ایمان سے خارج قرار دینے والا رانا ثناء اللہ سیاسی بصیرت سے عاری ،نا اہل اور گستاخ ہے۔ پیر لیاقت علی نقشبندی
Posted on February 23, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کل رات لاثانی سکرٹریٹ پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا،جس میں کثیر تعداد میںعلماء مشائخ نے شرکت کی ،اجلاس میں پیر سید احمد ندیم شاہ کوآرڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان لاہورنے اپنے بیان میں کہا کہ صوفیانہ طرز فکر اور پیری مریدی کے نظام کو استحصالی نظام کہنے والے جاہل شخص وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو شریف بردران لگام دیں ورنہ مشائخ عظام سے منسلک صوفیاء کرام سے محبت کرنے والے لاکھوں مسلم لیگی کارکنان یہ سمجھتے ہوئے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت بھی صوفیانہ طرز فکراور پیری مریدی نظام کے خلاف ہے پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
مزید انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی چینل کے پرگرام میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے صوفی ازم کے بارے میں نا زیبا الفا ظ استعمال کر تے ہوئے پیری مریدی کے نظام پر سخت تنقید کی جس سے مشائخ عظام سے منسلک پاکستان میں بسنے والے اکثریتی عوام کے جذبات انتہائی مجروح ہوئے ہیں ۔ اور ایسا لگتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) صرف ایک مسلک کی سر پرستی کر رہی ہے جس کے تشد د پسند کالعدم تنظیموںکے ساتھ واضح تعلقات ہیں،جو اپنے مفادات کی خاطر کسی بھی حد تک گر سکتی ہے۔
تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ضلعی کو آرڈینیٹر پیر لیاقت علی نقشبندی نے کہا کہ ہمارے مشائخ کو اسلام اور ایمان سے خارج قرار دینے والا رانا ثناء اللہ سیاسی بصیرت سے عاری ،نا اہل اور گستاخ ہے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما کی جانب سے گستاخانہ بیان سے سنی مسلک میں شدید غم و غصہ کی لہردوڑ گئی ہے جس سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بچی کھچی ساکھ کا جنازہ بھی نکل گیا ہے اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) پر کالعدم تنظیم کی سر پرستی اور اسکے تحفظ کے الزامات لگتے رہیں ہیں اب یہ حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ تشدد پسند کالعدم تنظیمو ں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں اپنے پنجے گاڑھ لیے ہیں۔
یہی وجہ ہے کی اسکے ایک صوبائی وزیر کو اپنی ناپاک خواہش کا اظہار کرنے کی جرات ہوئی ہے ۔اور اسکے اس بیان سے وطن عزیز میں جو پہلے ہی انتہائی نازک سیاسی و معاشی بحران سے دوچار ہے فرقہ ورانہ فسادات برپاکرنے کی سازش نظر آرہی ہے جس کاتدارک اور سد باب کیا جانا انتہا ئی ضروری ہو گیا ہے پیر احسان الحق نقشبندی معصومی سیکرٹری اطلاعات تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے کہا کہ صوفیاء اور مشائخ عظام کی تعلیمات کو گمراہی کا الزام دینے والے خود دین و اسلام کی حقیقی تعلیمات سے نا آشنا ہے۔
پیران عظام سے منسلک کروڑوںعقید ت مند عوام کا یہ مطالبہ ہے کہ فی الفور رانا ثناء اللہ کو وزارت کے عہدے سے بر طرف کر کے سیاسی طور پر نااہل قرار دیا جائے پیری مریدی کے نظام کو استحصالی نظام قرار دینے اور اس کے بارے میں قانون سازی کی خواہش رکھنے والے رانا ثناء اللہ کو لگام دی جائے ،اگر اس نے سات دن کے اندر معافی نہ مانگی اور رجوع نا کیا تو صوفیاء اور مشائخ سے محبت کرنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے۔،پیر مشتاق احمد صدیقی کو آرڈینیٹرتنظیم مشائخ عظام نے کہا کہ ہمارے ہی ووٹوں سے جیتنے والا رانا ثناء اللہ صوفیاء کرام اور پیروں کی تعلیمات کو گمراہی قرار دیتے ہوئے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
جس سے کروڑوں مسلم لیگی ووٹران کے مینڈیٹ کی توہین ہوئی ہے اس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کے روبرو معافی مانگے ورنہ ایک ایسی تحریک اٹھے گی جو مسلم لیگ (ن) کی جڑوں کو پاکستان سے خس وخاشاک کی طرح اکھاڑ پھینکے گی اور اسکا سیاسی پس منظر رات کی تاریکی میںگم ہو جائے گا ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر پنجاب بھر سے تشر یف لائے ہوئے مرکزی اراکین تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے پورے پاکستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خلاف احتجاجی ریلیوں کی قرار داد بھی پیش کی کہ اگر سات روز کے اندر اندر پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی قیادت نے رانا ثناء اللہ کے خلاف ایکشن نہ لیا تو ملک بھر میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے خلاف احتجا جی ریلیوں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔
جسے اتفاق رائے سے منظو ر کر لیا گیااورجس کے شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں پیر سید احمد ندیم شاہ کوضلعی آرڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان لاہور،پیر محمد راشد نقشبندی ضلعی کو آرڈینیٹر لاہور،پیر احسان الحق نقشبندی معصومی سیکرٹری اطلاعات گوجرہ،پیر مشتاق احمد صدیقی ضلعی کوآرڈینیٹر فیصل آباد،پیر رانا محمد طاہر نقشبندی کو آرڈینیٹرفیصل آباد،پیر محمد اعجاز المعر وف بابا جی سرکار،پیر حاجی محمد افضل نقشبندی ،خلیفہ جی محمدناصر علی گل،پیرلیاقت علی نقشبندی،خلیفہ جی نذیر حسین،پیر خالد حنیف نقشبندی،صاحبزادہ عرفان مسعود صاحب،امجد اقبال۔
مرزا محمد ادریس صاحب،میاں محمد طارق صاحب،محمد طفیل بھٹہ صاحب ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ،محمد ہاورن صاحب ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،محمد حسین امیر حلقہ نور پور،محمد اعجاز صاحب امیر حلقہ غازی آباد،اکرم گجر امیر حلقہ سمندری،رانا محمد شبیر حسین امیر حلقہ امین پارک،محمد طارق صاحب امیر حلقہ منصور آباد،محمد ارشاد امیر حلقہ منصور آباد۔
محمد عمران فیروز نائب امیر حلقہ و سابق کونسلررچنا ٹائو ن ،محمد عاصم ٹائون شپ انچارج صوبائی نشر و اشاعت کمیٹی لاہور،زاہد اقبال نائب امیر حلقہ لاہور،محمد امین 80 مربعہ ،محمد صدیق امیر حلقہ بھائی والا،خالد عزیزرکن لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن،محمد بابر رکن لاثا نی ویلفیئر فائونڈیشن ،سکندر ذوالقرنین بھٹی رکن لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن لاہور،رانا محمد احسان خاں،محمد شہزاد نائب امیر حلقہ بھائی والا،محمد اسماعیل رکن لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن لاہور ،امجد اقبال رکن لاثانی ویلفیئر فائو نڈیشن لاہور ،محمد طاہر رکن لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن لاہور،محمد ریحان نقشبندی کو آرڈینیٹر نے شرکت کی۔