نوشہرہ فیروز میں مضر صحت دود ھ پینے سے 3 بچے جاں بحق،10 کی حالت غیر

Nowshera Feroz

Nowshera Feroz

نوشہرہ فیروز(جیوڈیسک)نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور میں مضرصحت دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 10 بچوں کی حالت غیر ہوگئی،3 بچے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ 3 بچوں کی حالت نازک ہے۔ واقعہ نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور میں پیش آیا۔ جہاں خاندانی ذرائع کے مطابق جمعے کی رات تیز بارش ہورہی تھی۔

اس لئے انہوں نے مارکیٹ سے پیکٹ والا دودھ خرید لیا تھا۔ورنہ وہ گھر میں پالی ہوئی بھینس کا دودھ استعمال کرتے ہیں۔ مارکیٹ سے خریدے جانے والے دودھ کی چائے بنائی گئی اور جیسے ہی بچوں نے اس چائے کو استعمال کیا ان کی حالت بگڑگئی۔ بچوں کو تشویشناک حالت میں گمبٹ اسپتال میں طبی امداد دی جارہی تھی اس دوران تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 3 بچوں کی حالت نازک ہے۔ تمام بچوں کی عمریں4 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کی جانب سے جیسے ہی درخواست موصول ہوگی مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردیں گے۔