کراچی(جیوڈیسک)کراچی بلدیہ ٹاون فیکٹری کی 17 غیر شناخت شدہ میتوںکی نماز جنازہ اور تدفین آج بعد نماز ظہرادا کردی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر ویسٹ گہنور علی لغاری کے مطابق سانحہ بلدیہ کی 17 لاشوں کی شناخت نہ ہو نے کے سبب تما م اہل خا نہ کی مرضی اور سندھ ہا ئی کورٹ کے حکم کے بعد لاشوں کی تدفین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جاں بحق افراد کی لاشیں آج ایدھی ہوم سے بلدیہ ٹاون منتقل کی جا ئیں گی جس کے بعد نماز جنازہ اور تدفین کا سلسلہ شروع کیا جا ئے گا۔ ڈپٹی کمشنر ویسٹ کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ بلدیہ ٹاون کے اکبر شہید گراونڈ میں ادا کرنے کے بعد میتوں کی تدفین حب ریور روڈ پر واقع کے ایم سی کے قبرستان میں کی جائے گی۔مقتولین کی تدفین سانحہ بلدیہ کے5 ماہ گزرجانے کے بعد کی جارہی ہے۔