کوئٹہ : لک پاس پر نصب سی اے اے کے ریڈار نے کام کرنا بند کردیا

Quetta

کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ کے قریب لک پاس پر نصب طیاروں کی رہنمائی کے لیے نصب سول ایوی ایشن کے ریڈار نے کام کرنا بند کردیا ہے۔ جس کے باعث ایئرٹریفک کنٹرولرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع سی اے اے کے مطابق طیاروں کی رہنمائی کے لیے کوئٹہ کے قریب لک پاس پر لگایا گیا۔

سی اے اے کے ریڈار نے گزشتہ روز صبح 8 بجے سے کام کرنا بند کردیا ہے۔اس ریڈار کے ذریعے پاکستان فضائی حدود سے روزانہ گزرنے والے 500 سے زائد طیاروں کو رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریڈار خراب ہونے کے باعث یورپ اور مشرق بعید کے لیے پاکستان سے گزرنے والے طیاروں کو دیکھا نہیں جاسکتا۔ ریڈار کوریج نہ ہونے کی وجہ سے طیاروں کی رہنمائی کرنے والے ٹریفک کنڑولرز کو مشکلات کا سامناہے ۔ جس کے باعث طیاروں صوتی نظام کے تحت رہنمائی دی جارہی ہے۔