سینچورین ٹیسٹ(جیوڈیسک) کے دوسرے روز پاکستان نے کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر چودہ رنز بنائے ہیں۔ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو چھپن رنز بناکر آوٹ ہوئی۔
سینچورین ٹیسٹ میں سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں بھی پاکستان ٹیم پر شکست کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ جس نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر چودہ رنز بنائے ہیں۔ اس کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید دو سو رنز کی ضرورت ہے اور اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔
اس میچ میں پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ کے ڈیبیو کرنے والے کائل ایبٹ نے ساٹ کھلاڑیوں کو شکار کیا۔ پاکستان کی جانب سے صرف یونس خان تینتیس رنز ہی کچھ مزاحمت کرسکے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں چار سو نو رنز بنائے تھے۔