امریکا میں شدید برفانی طوفان،کئی شہروں میں نظام زندگی درہم برہم

U.S Ice Storms

U.S Ice Storms

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں آنے والے شدید برفانی طوفان نے کئی شہروں میں زندگی کا نظام درہم برہم کر دیا، کئی تعلیمی ادارے بند، سڑکوں اور گھروں پر برف کی موٹی تہہ جم گئی،رواں موسم سرما کے دوسرے بڑے برف کے طوفان نے نیو انگلینڈ سے اب امریکا کی شمال مشرقی ریاستو ں کا رخ کرلیا ہے۔

میساچوسیٹس ،ورماونٹ، نیو ہیم شائر اور مائن ریاست کے کئی شہروں سے برف کا طوفان اتوار تک ٹکرا جائے گا۔ممکنہ متاثرہ مقامات پر ایک فٹ سے زائد برف پڑنے کا امکان ہے۔فلوریڈا میں بھی طوفانی ہواوں اورسیلاب کا خدشہ ہے۔

کنساس، نبراسکا،آئیوا اور میسوری سمیت دیگر نزدیکی علاقوں میں برف پڑچکی ہے۔ سڑکوں اور گلیوں میں برف کی موٹی تہہ جمنے کی وجہ سے شہریوں کو ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہنے اور خوراک جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں جبکہ طبی عملے کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔