مصر(جیوڈیسک) مصر میں اپوزیشن پارٹی کے رہنما محمد البرادعی نے پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ ویب ڈیسک اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر کیا۔
محمد البرادعی کا کہنا تھا کہ وہ دھوکا دہی والے عمل کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ مصری صدر محمد مرسی نے سیاسی بحران کے حل کے لئے گزشتہ روز ہی پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ چار مرحلوں پر مشتمل یہ الیکشن اپریل میں شروع ہوں گے اور جون میں اپنے اختتام کو پہنچیں گے۔