لاہور:(جیوڈیسک) لاہور چیک باونس ہونے پر پاکستان اسٹیٹ آئل نے ریلوے کو ڈیزل کی فراہمی روک دی، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل بحران سے اتوار کو برانچ لائنوں پر ٹرین سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق بقایا جات کی ادائیگیوں کاچیک باونس ہونے پر پی ایس او نے ریلوے کو ڈیزل کی فراہمی روک دی ہے، ٹرینیں چلانے کیلئے ریزرویشن کی آمدن سے اوپن مارکیٹ سے ڈیزل خریدار جائے گا۔
ریلوے حکام کا مزید کہنا ہے کہ ڈیزل بحران کے باعث اتوار کو برانچ لائنوں پر ٹریفن سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم مین لائن کی کوئی ٹرین بند نہیں کی جائے گی۔