چمن(جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں فرنٹئر کور نے ایک کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے ،جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو ملزمان ہلاک بھی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ایف سی نے گلستان کے قریب علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں بڑی تعداد میں راکٹ لانچرز، دستی بم، کلاشنکوفیں اور دھماکہ خیز مواد سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے،جبکہ کاروائی کے دوران دو ملزمان کو بھی ہلاک اور پانچ ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا گیا ہے،مزید کارروائی کی جارہی ہے۔