انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور بالاجوازچھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے : مولانا احسان الحق شاد
Posted on February 24, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کھاریاں(جی پی آئی)اہلسنت ولجماعت ضلع گجرات کے راہنما مولانا احسان الحق شاد،عمیر اقبال چوہدری، مولانا عابد قاسمی،مولانا فیض رسول،مولانا محمد یوسف نے ضلع گجرات میں اہلسنت ولجماعت کے راہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر پولیس چھاپوں ،چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور بالاجوازچھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے ہم پر امن لوگ ہیں اور ہمیشہ امن وامان ملک وقوم کی سلامتی کیلئے اپنا کردار کرتے رہیںگے۔
ہم ڈی پی او گجرات اورآر پی ا و سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرائے عالمگیر ،ککرالی اور گلیانہ کے علاقوں میں پولیس نے اہلسنت کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور خوتین کیساتھ ناروا سلوک اختیار کیا ہم بلا جاواز چھاپوں اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔
حکومت اپنی ناکامی کو چھاپاتے ہوئے اور غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے ایسے اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے یہ سلسلہ ترک نہ کیا تو کراچی اور کوئٹہ کی طرح ہم احتجاج اور دھرنہ کا راستہ اختیار کرینگے اہلسنت پرامن لوگ ہیں اور ہمیشہ ہم نے دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔