85 ویں آسکر کی تقریب آج ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر میں ہو گی

oscars 2013

oscars 2013

امریکا(جیوڈیسک)پچاسیویں آسکر تقریب آج امریکا کے شہر ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر میں ہو گی۔ اس برس بہترین اداکار کے لئے آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں بریڈلی کوپر، ڈینئیل ڈے لوئس، ہیو جیک مین، جوکین فینیکس اور ڈینزل واشنگٹن شامل ہیں۔پچپن سالہ ڈے لوئس ایک منفرد ریکارڈ کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔

وہ اس سے پہلے دو بار آسکر جیت چکے ہیں اور تیسری بار نامزد ہوئے ہیں۔ اگر وہ ایوارڈ جیت گئے تو پہلے ہالی ووڈ اداکار ہوں گے جو یہ اعزاز تین بار جیتے گا۔ ادھر بہترین اداکارہ کے لئے جیسیکا چیسٹین، جینیفر لارنس، نومی واٹس، پچاسی سالہ ایمانوئیل ژیوا اور نو سالہ کوئن ژان والس شامل ہیں۔

جیسیکا کو اس سے پہلے دو بار آسکر کے لئے نامزدگی مل چکی ہے۔ خواتین کی تنظیم “ویمن ان فلم” نے لاس اینجلس میں ایک تقریب منعقد کی جس میں نامزد اداکاراں کے علاوہ فلمی دنیا کی شخصیات نے شرکت کی۔