65 سال اور پی پی پی کے وزیراعظم کی خوش فہمی

Beautiful Pakistan

Beautiful Pakistan

بیشک میراملک پاکستان دنیا کا خُوبصورت ترین مُلک ہے، اِس میں بے شمار قدرتی وسائل اور قدرت کے حقیقی حسین مناظر موجود ہیں، دنیا کے چاروں موسم میرے ملک کی دہلیز پر دستک دیتے ہوئے ،اپنی اپنی کارگزاری کامظاہرہ کرتے اور اپنے خُوبصورت رنگ بکھیرتے گزر جاتے ہیں اور اِسی کے ساتھ ہی یہ میری خوش قسمتی نہیں ہے تو اورکیا ہے …؟کہ میں دنیاکے ایک ایسے ملک پاکستان کا شہری ہوں،جو دنیا کا حسین ترین ملک بھی ہے تووہیں ایٹمی طاقت بھی ہے، مگر اِن تمام حقائق پر مبنی خُوبیوں اورخُصوصیات اور اپنی خوش بختی کے باوجود بھی میں اکثر اپنے مُقدر کا رونا۔

روتارہتاہوں کہ میںاورمیری طرح میرے ملک کے شہری بے شمار قُدرتی وسائل اورایٹمی صلاحیت رکھنے والے مُلک کے باسی ہونے کے باوجودبھی دنیا کے بیشتر(امیرو غریب اور ترقی یافتہ اور ترقی پزیر)ممالک کے شہریوں کے مقابلوں میں اپنے بُنیادی حقوق سے بھی محروم ہیںتووہیں اپنے دوسرے ہم وطنو کی طرح میری یہی احساسِ محرومی مجھے بھی اپنی مفلوک الحالی اور محرومیوں کا شدت سے احساس دلاتے ہوئے پریشان کئے رکھتی ہیںاور میں پریشان حال اپنے ہم وطنوکی طرح آہ وفغاں کرتارہتاہوں۔

آب اِس صُورتِ حال میں ،میں یہاں یہ کہتے ہوئے کوئی ہجھکجاہٹ محسوس نہیں کررہاہوں کہ 65سالوں میں دنیاکے میرے اِس حسین ترین مُلک کو میرے اپنوں (اغیار کی آشیرباد پر حکمرانی قائم کرنے والے سول /آمر حکمرانوں، دوسروں کے اشاروں پر اپنااپنا سیاسی قداُونچاکرنے والے سیاستدانوں، اوراِسی طرح اِن سیاستدانوں اور حکمرانوں کو چلانے والے مفادپرست بیوروکریٹس )بشمول موجودہ حکمرانوں نے بھی اِسے لوٹااور اِس کا بیڑاغرق کیاہے۔جبکہ آج اتناکچھ ہونے کے باوجود بھی خوش فہمی میں مُبتلا وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کا کہنا ہے۔

ہم اپنے پانچ سال کا حساب دینے کے لئے تیارہیں، چندروز ہمارے سمیت سب عوام کی عدالت میں ہوں گے، اور عوام احتساب کریں گے، اوراِن کا یقین کے ساتھ یہ کہنابے شک مُضحکہ خیز ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی وہ جماعت ہے ، جس نے پانچ سالوں میں جو کام کئے ہیں، وہ کام کسی نے گزشتہ 65 سالوں میں بھی نہیں کئے ہیں اگر آج میرے قارئین اور پاکستانی عوام کاحافظہ درست ہے اور اِن کی آنکھیںاور کان کھلے ہیں، اور انتخابا ت کا وقت آنے تک مصالحت یاکسی اور وجہ سے اِن کی زبانیں بند ہیں۔

Pakistan

Pakistan

تو کوئی بات نہیں…؟مگر مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے مفلوک الحال عوام وقت آنے پروزیراعظم سمیت اِن کی جماعت کے دیگرجیالوں کو یہ بتادیں گے کہ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی جماعت پی پی پی نے 5 سالوںمیں عوام اور مُلک کی فلاح وبہبود کے خاطر کیا کیاہے..؟اور کون سے کام کئے ہیں…؟اَب حکومت کے وقتِ نزع کسی کو طرح طرح کے دعوے ٰکرنے اور عوام کے سامنے اپنے کرتوتوں کو گنوانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

کیوں کہ عوام سب جانتے ہیں کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام اور ملک کی بہتری کے نا م پر اپنے مفادات کے خاطر قومی خزانے اور مُلک کا کتنانقصان کیاہے اور عوام کا کیا حال کیا ہے …؟اوراِس میں کوئی دورائے نہیں ہے ۔بیشک موجودہ حکومت نے اپنے پانچ سالہ دورِ اقتدار میں وہ کام کئے ہیں ، جو کام 65 سالوں میں کوئی نہیں کرسکاہے، آج اِس حکومت کے کارناموںکی مثال باآسانی دیکھی جاسکتی ہے، کیوں کہ اِس دور کے حکمرانوں نے پاکستانی قوم کو کسمپرسی اور مفلوک الحالی کے اُس مقام پر پہنچادیاہے، قوم کو جہاں سے واپسی آنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

موجودہ حکومت نے قوم کو دہشت گردی، قتل وغارت گری، لوٹ مار، کرپشن اور اقرباپروی کا و ہ ناسور دیاہے ، حکمرانوں کی نااہلی اور اِن کی فرسودہ حکمتِ عملی اورناقص کارکردگی کی وجہ سے ملک کا سارانظام اُلٹ پلٹ ہوکررہ گیاہے، قوم کے ہر فرد کے چہرے پر مایوسیوں نے اپنے ڈیرے ڈال لئے ہیں، غریب کے آنگن سے خوشیاں روٹھ کر صدیوں دورجاچکی ہیں، کھیت کھلیاںبنجرزمین کا نظارہ پیش کررہے ہیں، آگ اُگلتی دھواں اُڑاتی کارخانوں اور صنعتوں کی چمنیاں ٹھنڈی پر چکی ہیں، ملک سے ہر طرح کی (زرعی اور صنعتی)پیداواری صلاحیتں ختم ہوکررہ گئی ہے،توانائی کا بحران سرچڑہ چکاہے۔

ساراملک اندھیرے میں ڈوباہواہے، اِس حکومت کے وڈیرے نماوزراء آج بڑی ڈھٹائی سے ملک میں تعلیمی اداروں یونیورسٹیوں، کالجوں اور اسکولوں کے قیام کی مخالفت کررہے ہیں، اورسرکاری و نجی تقریبات میں اِن کی مخالفت میں اداکئے گئے اپنے کرداروں کابرملاتذکرہ کرکے اِنہیں سراہے جانے کے لئے پنڈلوں میں تالیاں بجواکراپنی خوشی کا اِظہارکررہے ہیں ۔توبھلاایسے میں پھربھی وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اِس خوش فہمی میں مُبتلاہیں کہ اِن کی جماعت پی پی پی نے اپنے پانچ سالہ دورِ اقتدار میں مُلک اور قوم کے لئے گراں قدرخدمات انجام دی ہیںتواِس پرمیں یہ سمجھتاہوں کہ یہ میرے ملک کے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی سوائے خوش فہمی کے اور کچھ نہیں ہے۔

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

جہاں تک اِن کا یہ کہناہے کہ ہم اپنے 5 سال کا حساب دینے کے لئے تیار ہیں تو میری اِنہیں یہ رائے ہے کہ آپ اِس کے لئے فکرمندنہ ہوں،کیوں کہ قوم آپ اور آپ کی پارٹی سے حساب لینے کے لئے پہلے ہی تیار بیٹھی ہے بس ذراآپ اور آپ کی جماعت میں شامل کچھ لوگSTATUS QUO (اسٹیس قو) کے اِس سحر سے نکل جائیںجس کے لئے حالات خراب کئے جارہے ہیںاور ذراانتخابات تو ہولینے دیں آپ کی یہ خواہش بھی عوام کس طرح پوری کردیں گے کہ جس کا آپ کو گماں تک نہیں ہوگا..؟کہ قوم انتخابات میں آپ کی خواہش کے مطابق آپ اور آپ کی پارٹی کا ایسا احتساب کردے گی۔

تب اقتدار کی چڑیاآپ کے ہاتھ سے اُڑکرکسی اور کے کاندھے پر جابیٹھے گی اور آپ ہاتھ ملتے رہ جائیں گے اور کہیں گے کہ کاش ہم نے اپنے اقتدار کے پانچ سالوں میں ذراسی بھی توجہ عوام کی جانب دی ہوتی تو شایدسُبکی ہمارامقدر نہ ہوتی …تووزیراعظم صاحب، ابھی وقت ہے کہ…؟؟(ختم شد)
!! محمداعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com