ڈیوڈ کیمرون کی عامر خان کو ٹین ڈاننگ سٹریٹ کے دورے کی دعوت

David Cameron Aamir Khan

David Cameron Aamir Khan

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بالی ووڈ اداکار عامر خان کو ٹین ڈاننگ سٹریٹ کے دورے کی دعوت دی ہے۔ اپنے دورہ بھارت کے موقع پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نئی دہلی کے ایک کالج میں طلبا کو لیکچر دینے کیلئے گئے تھے کہ اس موقع پر اچانک بولی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان بھی وہاں پہنچ گئے۔

طلبا اس طرح اچانک اپنے فیورٹ سٹار کو اپنے درمیان پا کر خوشی سے بے حال ہو گئے۔ عامر نے اس موقع پر ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران برطانوی وزیراعظم نے انہیں آئندہ دورہ برطانیہ کے موقع پر اپنی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاننگ سٹریٹ آنے کی بھی دعوت دی جسے عامر خان نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کیساتھ جہاں برطانیہ کا دورہ کریں گے وہاں وہ ٹین ڈاننگ سٹریٹ بھی ضرور آئیں گے۔