اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد سابق فوجی ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کے دست راست اور بارہ اکتوبر کی فوجی بغاوت کے اہم کردارلیفٹیننٹ جنرل (ر) شاہد عزیز نے فوجی بغاوت پر اپنے اور اپنے ساتھیوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت مشروط کارروائی پر آمادگی ظاہر کردی ہے اور کہا ہے کہ آئین توڑنے کا مقدمہ ملک برباد کرنے والے تمام لوگوں پر بھی چلایا جائے۔
ان کے خلاف بھی کارروائی ہو جنھوں نے ملک کو تباہ کیا ۔ اسلام آباد میں جیو کے نمائندے اعزاز سید کو اپنے انٹرویو میں ان کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 کے تحت سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔دوران انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی اس لئے کی یہ بدبودار نظام کا بدبودار آئین ہے۔
آئین کی آڑ لے کر حکمران ملک میں خون خرابہ پھیلا رہے ہیں،آئین وہ ہے جو عوام بنائیں۔جس کا ساتھ دیا اس پر ندامت ہے، وہ بھی اس نظام کا حصہ بن گیا۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وزارت اور انٹرویوز کیلئے نام جنرل احسان لے آتے تھے۔