پیرمحل کی خبریں 24.02.2013

میاں اسد حفیظ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل پیر محل میں بھی انسداد ڈینگی ڈے بھر پور انداز سے منایا گیا
پیرمحل : میاں اسد حفیظ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل پیر محل میں بھی انسداد ڈینگی ڈے بھر پور انداز سے منایا گیا ،تحصیل کو نسل پیرمحل کی جانب سے ڈینگی واک اورسیمینارکاانعقادکیاگیا، واک کی قیادت کالونی نائب تحصیلدار میاں انوار الحق نے کی،واک کے شرکانے ڈینگی سے بچائوکیلئے حفاظتی تدابیرکے بینرپلے کارڈاورپوسٹراٹھارکھے تھے، ڈینگی سے بچائورواک اسٹنٹ کمشنر آفس سے شروع ہوئی اورمختلف راستوں سے ہوتی ہوئی اللہ والا چوک میں اختتام پذیرہوگئی،واک کے دوران میاں انوار الحق اوردیگرشرکاء کی جانب سے شہریوں طلبا،خواتین ،بچوں اوردوکانداروں میں ڈینگی مکائومہم کے پمفلٹ تقسیم کئے گئے،جبکہ ٹی ایم اے کی جانب سے ڈینگی مکائوکیلئے سپرے بھی کیاگیا،واک میں محکمہ مال، ٹی ایم اے ، نان ہیڈ کوواٹر ، محکمہ صحت کے افسران،ملازمین،تاجروں،دوکانداروں،شہریوں،سمیت تمام مکتبہ فکرکے افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی،قبل ازیں ٹی ایم اے ہال میں ایک سیمینارکابھی انعقادجس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی جگہ مستقل پانی جمع نہ ہونے دیں کوڑا کرکٹ اور کاٹھ کباڑ کو فوراََ ٹھکانے لگائیں ،گھروں کے اندر موجود گملوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اپنے ارد گرد کے ماحول کو اچھا رکھنے کی کوشش کریں، ڈینگی مچھروں سے بچائو بارے عوام میں شعورآگہی پیدا کرنے کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ عوام کے تعاون سے جان لیوا ڈینگی مچھروں سے ہم مستقل بنیادوں پر نجات حاصل کر لیں گے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا تہہ دل سے شکر ادا کر تے ہیں کہ ان کی بر وقت کوششو ں سے اور اللہ کے فضل سے تقریباََ 90 فیصد بخار اور وائرس پر قابو پایا جا چکا ہے ۔اور مزید تمام لوگ مل جل کر اگر کوشش کریں تو ڈینگی وائرس کا نام و نشان انشاء اللہ پاکستان سے مٹادیں گے علاوہ ازیںسرکاری چھٹی کے روز سرکاری وغیر سرکاری ادارے تمام دن کھلے رہے اور زرعی افسران نے اداروں میں ملازمین کی حاضری جانچنے کیلئے اچانک اداروں پر چھاپے بھی مارے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں اسد حفیظ خواجہ سرائوں کے گھر لگائی جانے والی آگ کا مقدمہ درج نہ ہو سکا
پیرمحل : میاں اسد حفیظ خواجہ سرائوں کے گھر لگائی جانے والی آگ کا مقدمہ درج نہ ہو سکا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ کچھ روز قبل رات کے وقت نا معلوم افراد نے اپر کالونی میں رہائش پذیر خواجہ سراء ریاض انعم کے گھر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی اور نتیجہ میں گھر کا تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا تھا خواجہ سرائوں کی جانب سے درخواست دئے جانے پر بھی ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج نہ ہو سکا خواجہ سرائوں نے بتایا کہ پولیس ہمارا مقدمہ درج کرنے کی بجائے ہمیں مذاق کا نشانہ بنا رہی ہے ہماری ڈسٹرکت پولیس آفیسر سے اپیل ہے کہ واقع میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر کے انساف فراہم کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں اسد حفیظ زرداری ٹولے نے اپنی کرسی بچانے کے چکر میں قومی عزت و وقار کو دائو پر لگا دیا گیا ہے
پیرمحل : میاں اسد حفیظ زرداری ٹولے نے اپنی کرسی بچانے کے چکر میں قومی عزت و وقار کو دائو پر لگا دیا گیا ہے ملک میں بدامنی بیروزگاری اورلوڈشیڈنگ سے ملکی معیشت کا پہیہ جام ہوچکا ہے۔ غریب عوام کے لئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل بنا دی گئی ان خیالات کا اظہار چوہدری اسد الرحمن سابق وفاقی وزیر مملکت نے پیرمحل میں مسلم لیگی عہدیداروںاور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے دونوں ہاتھوں میں کشکول اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ گلے میں امریکہ کی غلامی کاطوق پہناہواہے انہوں نے کہا میاںبرادران نے پاکستان کوترقی وخوشحالی کی بلندیوں تک لے جائیں گے پاکستان کوموجودہ بحرانوں سے صرف مسلم لیگ (ن) ہی نکال سکتی ہے۔ میاںبرادران نے اپنے دور اقتدار میں ملکی تعمیر وترقی، سلامتی وبقا
قومی خوشحالی کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی جبکہ نوازشریف ملک وقوم کواندھیروں ، لوڈشیڈنگ، بدامنی، بے روزگاری اورمہنگائی سے نڈھال عوام کے آنسوپوچھنے اور کرپشن کی آگ بجھانے کیلئے میدان میں نکلے ہیں۔ میاں نوازشریف ہی حقیقی معنوں میں لیڈر ہیں اورعام انتخابات میں عوام پاکستان مسلم لیگ ن کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں اسد حفیظ میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ چیف آرگنائزر تحریک انصاف پی پی 89نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف آئند ہ انتخابات میں ان امیدواروں کو ٹکٹ دے گی
پیرمحل : میاں اسد حفیظ میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ چیف آرگنائزر تحریک انصاف پی پی 89نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف آئند ہ انتخابات میں ان امیدواروں کو ٹکٹ دے گی جن کا ماضی وحال کرپشن سے پاک ہو تحریک انصاف انتخابات میں برس اقتدار نہ بھی آسکی تو ایسی اپوزیشن کے طور پر سامنے آئے گی کہ حکومت میں آنے والی سیاسی جماعت کے ہر غیر آئینی اقدام کی بھر پور انداز میں مذمت کرتے ہوئے کرپشن سے پاک سیاسی کلچر کی بنیاد رکھ دے گی انہوں نے کہا عومی رابط مہم کے سلسلہ میں تحریک انصاف نے اپنی بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ تحریک انصاف کے سونامی کومخالف سیاسی جماعتوں کیلئے روکنا مشکل ہے کیونکہ نوجوان طبقہ پارٹی کی اصل قوت ہے انہوں نے کہا شہر قائد کراچی اور کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں روز بروز اضافہ سے ظاہر ہو گیا ہے کہ چوہے بلی کا کھیل کھیلنے والی سیاسی جماعتیں بے گناہ شہریوں کی اموات سے بے خبر لوٹ مار پالیسی پر عمل پیرا ہیں اگر عوام نے ووٹ سے انصاف کیاتو موروثی سیاست اور جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ یقینی ہے اور تحریک انصاف اپنے زور بازو پر انحصار کرتے ہوئے کسی بھی کرپٹ سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی جبکہ اس موقع پر پارٹی کے تحصیل عہد یداران و کارکنان بھی موجودتھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نامہ نگار وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا تحفہ دے کر ذہنی مریض بنا دیا ہے
پیرمحل : نامہ نگار وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا تحفہ دے کر ذہنی مریض بنا دیا ہے ،میاں نواز شریف وزیر اعظم بن کر سب کا حساب لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار میاں اسد حفیظ ضلعی سنیئر نائب صدر پاکستا ن مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اپنے ایک بیان میںکیا ، میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملکی بقاء اور تعمیروترقی کے اقدامات کئے ہیں ، موجودہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے ،جس کی وجہ سے ملک میں لاقانونیت کا راج ہے ، انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ، کئی قیمتی جانیں روزانہ لقمہء اجل بن جاتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم،مسلم لیگ ق ، اور پیپلز پارٹی والے عوام کو بے وقوف بنا کر لوٹ مار کرنے میں مصروف ہیں ،انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام مسلم لیگ ن کو کامیاب بنا کر چوروں لٹیروں کا خاتمہ کر دیں گے۔