ہالی ووڈ : بہترین کے ساتھ ساتھ بدترین فلم کوبھی ملتا ہی ایوارڈ

Razzie Award

Razzie Award

ہالی ووڈ(جیوڈیسک)ہالی ووڈ کی دنیا میں بہترین فلم کے ایوارڈ کے ساتھ بدترین فلم کا بھی ملتا ہے ایوارڈ ۔ ہر طرف مچا ہے شور آسکر کا۔ بہترین ایکٹر، بیسٹ ڈائریکٹر اور بیسٹ فلم کے مقابلے جاری ہیں۔ مگر ایک ایسا بھی ہے ایوارڈ جسے حاصل کرنے کے لئے کوئی نہیں تیار۔۔یہ ہے ہالی ووڈ کا ریزے ایوارڈ۔ جس میں بیسٹ کے بجائے ورسٹ فلم کا ملتا ہے ٹائیٹل۔

مزاحیہ انداز میں حقیقت پسندی سے فلموں کا کیاجاتاہے تجزیہ۔۔اس بار تنقیدکا نشانہ بنی ہے ہالی ووڈ کی سال دوہزار بارہ کی سب سیسپر ہٹ فلم۔۔ٹوائیلائٹ ساگا برئیکنگ ڈان پارٹ ٹو۔۔اس فلم نے ایک دو نہیں پورے سات ایوارڈ جیتے۔

اداکارہ کرسٹین اسٹورٹ کا سب سیزیادہ مذاق اڑایا گیا ہے جن کی اداکاری نے کسی کو نہیں کیا متاثر۔۔اس لئے انہیں ملے گا گولڈن رس بری اسٹیچیو۔۔سات بار نامزد ہونے والی فلم ٹوائیلائیٹ ساگا بریکنگ ڈان پارٹ ٹو کو ویبسائیٹ پر کئے گئے سروے میں سات ہزار افراد نے ووٹ دیئے۔
Share on Facebook