سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ آج سے ایک مرتبہ پھر کراچی بد امنی کیس کی سماعت شروع کر رہا ہے۔
پانچ رکنی لارجر بینچ کے سربراہی جسٹس انور ظہیر جمالی کر رہے ہیں جبکہ جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اطہر سعید بینچ میں شامل ہوں گے۔ آئی جی سندھ پولیس، جرائم پیشہ پولیس افسران اور گواہوں کے تحفظ کے سلسلے میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔
لارجر بینچ نے گذشتہ سماعت میں نادرا، نارا اور آئی جی سندھ کو ہدایت کی تھی کہ تارکین وطن کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔