پاکستان کو چوروں اور ڈاکوں سے بچانے کے لیے پوری قوم متحد ہو جائے اور آنے والے الیکشن میں عوام کرپٹ حکمرانوں کو ووٹ کی بجائے بوٹ ماریں، روحیل اکبر
Posted on February 25, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قیادت میں تحریک تحفظ پاکستان مستقبل میں شاندارنتائج دئے گی اور تباہ شدہ ملکی معیشت کو ازسرنومرتب کرکے ایک نیا پاکستان تعمیر کرے گی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چوروں اور ڈاکوں سے بچانے کے لیے پوری قوم متحد ہو جائے اور آنے والے الیکشن میں عوام کرپٹ حکمرانوں کو ووٹ کی بجائے بوٹ ماریں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی عوام کش پالیسیوں کی وجہ سے ملک نازک ترین دور سے گزر چکا ہے، روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے پانچ سالوں کے دوران دہشت گردی مہنگائی لاقانونیت نے ملک کو دیوالیہ بنا رکھا ہے۔
مسلم لیگ وطن عزیز کی سلامتی استحکام اور مسائل کے حل کے لئے میدان عمل میں موجود ہے آئندہ الیکشن میں زرداری ٹولہ کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور کراچی کے حالات ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کئے جارہے ہیں۔ان شاء اللہ قوم کوئی دوسرا بنگلہ دیش نہیں بننے دے گی۔