سنگاپور : سالانہ ثقافتی پریڈ میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ

Singpore

Singpore

سنگاپور(جیوڈیسک)سنگاپور میں سالانہ ثقافتی پریڈ میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔ سنگاپور مارینا بے میں اکتالیس ویں سالانہ پریڈ ثقافتی رنگوں سے بھرپور تھی۔

ہزاروں فنکاروں نے موسیقی پر شاندار پرفامنس پیش کی۔ چین، اٹلی، جرمنی اور امریکا کے فنکاروں نے بھی اس پریڈ میں حصہ لیا۔ رنگارنگ فلوٹس بھی تقریب میں لائے گئے۔ پریڈ میں ڈیڑھ لاکھ افراد موجود تھے۔