عوام علاقائی ترقی اور مسائل کے خاتمے کے لئے اپنے رائے دہی کو سوچ سمجھ کر استعمال کریں ایم کیو ایم عوام کو مسائل سے نجات اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لئے کوشاں ہے
کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے سندھ کے شہری علاقوں میں اپنے ترقیاتی فنڈز کو عوامی فلا ح و بہبود کے منصوبوں پر استعمال میں لاکر علاقائی مسائل سے پاک معاشرہ اور عوامی خوشحالی کو یقینی بنا نے کی ہر ممکن کوشش کی ہے آج حق پرست قیادت کی کاوشوں کی بدو لت شہری اور دیہی تفریق کا خاتمہ ممکن ہوسکا ہے اور انشا اللہ ایم کیوا یم پر ملک کے عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے ملک کے مظول اور مفلوک الحال عوام کو مسائل سے نجات اور خوشحال معاشرے کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے شاہ فیصل ٹائون یونین کونسل نمبر6میں جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ کے سامنے مادام آپارٹمنٹ تا وائر لیس گیٹ ریلوے پھاٹک تک سروس روڈ کو ماڈل روڈ میں تبدیل کرکے سڑک کی کارپیٹنگ کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ افسران اور ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹ کے ذمہ دران کے علاوہ علاقہ معززین بھی موجود تھے۔
رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر جاری کاموں کو برق رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جاسکے ،علاقہ مکینوں نے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کے حل کے بعد سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے عوام کے دیرینہ مطالبے پر فلک ناز سمیت مختلف پروجیکٹ کے مکینوں کو سہولیات کی فراہمی پر متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں اپنے مکمل تعاون اوراعتماد کا اظہار کیا حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت اور ان کے فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت اور ترقی کا سفر جاری رہے گا عوام کو بتدریج مسائل سے پاک معاشرے کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔