جنوبی کوریا(جیوڈیسک)جنوبی کوریا کی پہلی خاتون صدر نے عہدہ سنبھال لیا،ان کے اعزاز میں دی جانے والی تقریب میں گینگ نم سٹائل ڈانس نے دھوم مچا دی۔جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات کے نتیجے میں برسرِ اقتدار پارٹی کی امیدوار پارک جیون ملکی تاریخ کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوئی ہیں۔
ان کے اعزاز میں دی جانے والی تقریب کا آغاز کورین سٹار سائی نے اپنے روایتی گینگ نم سٹائل رقص سے کیا۔پارک جنوبی کوریا کے سابق فوجی آمر پاک چن کی بیٹی ہیں۔اپنے اعزاز میں دی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ شمالی کوریا کی موجوہ صورتحال کے تناظر میں حقیقت پسندانہ پالیسیاں اختیار کریں گی۔