کابل(جیقوڈیسک)افغانستان میں امریکی تربیت یافتہ افغان فوجی اغواہ برائے تاوان اور لوٹ مار جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔برطانوی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغان فوج اور پولیس اہلکار منشیات کا بے تحاشہ استعمال کرتے ہیں اور معمولی بات پر اندھا دھند فائرنگ کر دیتے ہیں۔
افغان فورسز نو عمر لڑکوں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ نیٹو افواج کے جانے کے بعد افغان اہلکارملک کی سیکورٹی سنبھالنے کے لائق نہیں،ادھر افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی فوج کو دو ہفتوں میں صوبہ وردک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکی افواج صوبے میں بدامنی پھیلا کر شہریوں کو ہراساں کر رہی ہے۔