سپریم کورٹ، سانحہ کوئٹہ از خود نوٹس کی آج سماعت

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ سانحہ کوئٹہ از خود نوٹس کیس کی سماعت آج پھر کرے گی، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے خفیہ اداروں کی رپورٹ پر آئی جی ایف سی اور سیکرٹری داخلہ بلوچستان سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ گزشتہ سماعت کے دوران سیکرٹری دفاع نے کیرانی روڈ دھماکے پر آئی ایس آئی کی رپورٹ پیش کی تھی جس میں بتایا گیا کہ دھماکے کے لئے بارود لاہور کی اکبری منڈی سے خرید کر کوئٹہ بھجوایا گیا تھا۔

دہشت گردوں نے واٹر ٹینکر کو دھماکے کیلئے استعمال کیا۔ عدالت نے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کنٹینر کو چیک نہ کرنے والے اہلکاروں کی نشاندہی کا بھی حکم دیا تھا۔ اس کے علاوہ اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت بھی آج ہو گی۔ نیب توقیر صادق کی گرفتاری سے متعلق پیش رفت پر رپورٹ پیش کرے گا۔