تحریک انصاف لاہور کے انٹرا پارٹی الیکشن، پولنگ جاری

PTI Polling

PTI Polling

لاہور(جیوڈیسک) تحریک انصاف لاہور کے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے ایوان اقبال میں پولنگ جاری ہے۔ تحریک انصاف اپنے تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کرنے کیلئے تیزی سے اقدامات کر رہی ہے۔لاہور کی سو سے زائد یونین کونسلوں میں عہدیداروں کا چناو کر لیا گیا ہے۔

آج ایوان اقبال میں لاہور اور اس کے ٹانز کیلئے عہدیداروں کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔ لاہور کی صدارت کیلئے 7 امیدوار مد مقابل ہیں تاہم اصل مقابلہ محمود الرشید ،عبدالعلیم خان اور فاروق امجد میر کے درمیان ہے۔ 2 ہزار ووٹرز عہدیداروں کا چنا کریں گے جبکہ پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہیگا۔