لندن(جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کو اقتدار چھوڑنا ہوگا۔انھوں نے ایران کے ساتھ مشروط اچھے تعلقات کا عندیہ بھی دیا۔ لندن میں برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ بہترین مستقبل شام کی عوام کا حق ہے۔ شام میں معصوم عوام کے قتل عام کی امریکا مذمت کرتاہے۔
شام میں اپوزیشن اتحادکے ساتھ واضح اقدامات کے حوالے سے امریکا بات چیت کرے گا۔بشار الاسد کو اقتدار چھوڑنا ہوگا۔ شام میں اپوزیشن اتحاد کی امریکا حمایت جاری رکھے گا۔ خطے میں ایران جوہری ہتھیار کے ساتھ امن کے لیے خطرہ ہے۔ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر مذاکراتی آپشن ہمیشہ موجود نہیں رہے گا۔
ایران کے ساتھ نیک نیتی سے تعلقات اچھے کرنے کے لیے امریکا تیار ہے۔افغانستان میں مستقبل میں سیکورٹی کے نظام اور منتقلی اقتدار کے حوالے سے بات چیت کا عمل جاری ہے۔افغانستان میں غیر ملکی افواج کی خدمات بے مثال ہیں۔