کراچی (جیوڈیسک) پرویز مشرف کی وطن واپسی کے ساتھ ہی پاکستان میں سیاسی فضا تبدیل ہو جائے گی کیونکہ پرویز مشرف نے اپنے دورِ اقتدار میں کرپشن سے پاک نظام حکومت کے ذریعے وطن عزیز کو جس طرح سے معاشی و اقتصادی طور پر مضبوط و مستحکم اور پر امن و خوشحال بنایا اس نے عوام کے دلوں میں پرویز مشرف کو اَمر کر دیا ہے اور پاکستان کے عوام ایک بار پھر پرویز مشرف کا اقتدار چاہتے ہیں کیونکہ ان کے دور میں نہ صرف عوام کو جان و مال کا تحفظ حاصل تھا بلکہ صنعت و حرفت اور تجارت و کاروبار کا پہیہ بھی پوری رفتار سے چل رہا تھا جس سے عوام معاشی طور پر خوشحال و آسودہ تھے اور عوام آج پھر اسی خوشحالی و امن کیلئے مشرف کو دوبارہ اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین نے کراچی پریس کلب میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام مشرف کے ساتھ ہیں۔
پرویز مشرف کے وطن واپس آتے ہی لوگ ان کی محبت میں گھروں سے نکل آئیں گے اور فوج کی نگرانی میں غیر جانبدارانہ و منصفانہ انتخابات ہوئے تو لوگ پرویز مشرف پر اعتماد کا اظہار کر کے آل پاکستان مسلم لیگ کو ہی اقتدار میں لائیں گے کیونکہ پرویز مشرف اورآل پاکستان مسلم لیگ کا اقتدار ہی وطن و عوام کو بحرانوں اور مسائل و مصائب سے نکال کر خوشحال و محفوظ مستقبل کی جانب لے جا سکتا ہے۔