آرگو نے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ جیت لیا

Argo won

Argo won

لاس اینجلس(جیوڈیسک) بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ آرگو کو مل گیا۔ فلم لائف آف پائی کے ڈائریکٹراینگ لی نے بہترین ڈائریکٹرکا ایوارڈ جیتا۔ ڈینئل ڈے لوئس کو بہترین اداکاراور جنیفر لارنس کو بہترین اداکارہ قرار دیا گیا۔امریکی شہر لاس اینجلس کیکوڈک ڈولبی تھیٹر میں 85 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب کے میزبان سیتھ میکفلیرن تھے، جس میں فلمی دنیا کے تمام بڑے نام شریک ہوئے۔حسین چہروں اور باکمال فنکاروں کودیکھنے کے لیے تھیٹر کے باہرشائقین کی بڑی تعداد جمع تھی۔

2013 کا پہلا آسکر ایوارڈ کرسٹوفر والٹز نے فلم ڈجینگو ان چینڈ میں بہترین معاون اداکار کے لیے جیتا۔ اس ایوارڈ کے لیے ان کا مقابلہ رابرٹ ڈی نیرو اور ٹامی لی جونز سے تھا۔بہترین فلم کا ایوارڈبین ایفلک کی فلم آرگو نے حاصل کیا۔اینگ لی نے فلم لائف آف پائی کے لئے بہترین ڈائریکٹرکا ایوارڈ جیتا۔

ڈینئل ڈے لوئس کو فلم لنکن کے لئے بہترین اداکار قرار دیا گیا،جنیفر لارنس کو سلور لائننگز پلے بک کے لئے بہترین اداکارہ قرار دیا گیا۔ این ہیتھ وے فلم لیس میزر ایبل میں بہترین معاون اداکارہ قرار پائیں۔بہترین اینی میٹڈ فیچر فلم کا ایوارڈ بریو کو دیا گیا اور ڈزنی کی پیپر مین مختصر دورانیے کی بہترین اینی میٹڈ فلم قرار پائی۔

لائف آف پائی کوبیسٹ سینماٹو گرافی اوربیسٹ ویوڑول افیکٹ کے ایوارڈ ملے ہیں۔ بہترین غیر ملکی فلم کا ایوارڈ فلمAmour’ کو ملا،جیمز بانڈ سیریز کی فلم ، فلم اسکائی فال نے بہترین اوریجنل سانگ کا ایوارڈ جیت لیا۔