مسلم لیگ قائد اعظم کے صوبائی الیکشن کیلئے آج پولنگ ہوگی صدر اور جنرل سیکرٹری کا چنائو کیا جائے گا۔
Posted on February 26, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی (جی پی آئی)مرکزی قائدین مسلم لیگ قائد اعظم کی جانب سے نو منتخب مسلم لیگ سندھ کی چیف الیکشن کمشنربانو صغیر صدیقی کی زیر صدارت 26فروری بروز منگل2013 کو ہونے والی پولنگ اورووٹر لسٹوں کو حتمی شکل دینے کے لیے مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں سندھ الیکشن اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میںالیکشن کمیشن کے ارکان خان بہادر شر، ناصر بلوچ اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مسلم لیگ کی سابقہ ایم پی اے و نومنتخب الیکشن کمشنر بانوصغیر صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کونسل کے 506 ممبران اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے اور صدرو جنرل سیکرٹری کاچنائو کریں گے۔جس کے لیے صوبائی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے کارکنان اور عہدیداران کی آمد کا سلسلہ آج شروع ہوگا ۔انہوں نے کہا انتخابی عمل صوبائی ، ڈسٹرکٹ ، ٹائون اور یونین کونسل کے عہدیداران و کارکنان ووٹر کی حیثیت سے اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔
انتخابات کو منصفانہ بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کے ارکان اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔صوبائی الیکشن کمشنر نے حق رائے دہی استعمال کرنے والے سبھی لیگی کونسل ممبران کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال ضرور کریں۔