جموں وکشمیر پر قابض افواج کے ظلم و بربریت سے انسانیت شرم سار ہے۔ چوہدری غلام حسین
Posted on February 26, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, میرپور / کشمیر
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جموںوکشمیر پر قابض افواج کے ظلم و بربریت سے انسانیت شرم سار ہے پاکستانی سیکورٹی ایجنسیوں کے اہلکاروں کے انسانیت سوز تشدد سے شہید ہونے والے کوٹلی کے بے گناہ نوجوان محمدعلی مرتضیٰ کا جسد خاکی ظلم و بربریت کے بھیانک نشانات کا کھلا ثبوت ہے کشمیر فریڈم موومنٹ اس اندوہناک المیہ کی شدید مذمت کرتی ہے اور ہم ہر قومی و بین الاقوامی فورم پر اس اندوہناک اقدام کیخلاف آواز اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ زون کے صدر چوہدری غلام حسین نے موومنٹ کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کشمیر فریڈم موومنٹ کے چیف آرگنائزر مظہر اقبال بٹ کوٹلی میں شہید محمد علی مرتضیٰ کے اہل خانہ اور دیگر سول سوسائٹی کے نمائندگان اور وکلاء سے ملاقات کرکے ظلم و بربریت کے مرتکب اہلکاران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے قانونی چارہ جوئی کیلئے حکمت عملی میں معاونت کرینگے کشمیر فریڈم موومنٹ کے سیکرٹری امورخارجہ سردار آفتاب خان انسانی حقوق کی اس کھلم کھلا خلاف ورزی اور بیہمانہ قتل کی بین الاقوامی تحقیقات اور پاکستانی سیکورٹی ایجنسیوں کیطرف سے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں دیگر سیاسی کارکنان کیخلاف کاروائیوں کی روک تھام کیلئے ایمنسٹی انٹرنیشنل ایشیئن ہیومن رائٹس فورم اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے تحفظ کے ادارہ کو تفصیلات سے آگاہ کرینگے۔
اجلاس میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور بے گناہ عوام کی اجتماعی قید میں رکھنے کی بھارتی افواج اور ریاستی انتظامیہ کی پالیسی کی شدید مذمت کی گئی مقبول بٹ شہید اور افضل گورو شہید کے جسد خاکی کی کشمیر واپسی کیلئے جاری سفارتی و سیاسی جدوجہد کو مزید وسعت دینے کی حکمت عملی اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا اجلاس سے مرکزی سینئر نائب صدر کشمیر فریڈم موومنٹ حاجی محمد یاسین ،سردار گلفراز طاہر،چیف آرگنائزر مظہر اقبال بٹ ،زاہد حسین ،اظہر احمد اور سردار آفتاب خان نے بھی خطاب کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com