شہید ذوالفقار علی بھٹو نے نامساعد حالات میں پاکستان کی ایٹمی طاقت کی بنیاد رکھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
Posted on February 26, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر (جی پی آئی)صدرآصف علی زرداری کے جرات مندانہ فیصلے کے باعث پاکستان عالمی برادری میں ایک باوقار خودمختار قوم اور ملک کے طور پر ابھرے گا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے نامساعد حالات میں پاکستان کی ایٹمی طاقت کی بنیاد رکھی اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا جس کے باعث بھارت آج پاکستان سے چھیڑ خانی سے باز ہے صدرزرداری کے گوادر پورٹ اور ایران سے گیس پائپ لائن کے فیصلے کے باعث پاکستان کا جرات مندانہ کردار ابھر کر سامنے آیا ہے۔
مسلہ افغانستان پر پاکستا ن نے جو مثبت کردار ادا کیا ہے اور حالیہ لندن میں ہونے والی سہہ فریقی کانفرنس میں پاکستان کے کردار کو سراہا جانا بین الاقوامی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے ان خیالات کااظہار آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم پاکستان پیپلزپارٹی کے ممتاز راہنما قائدکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے زمیندارہ ہاس بھمبر میں کشمیر پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ کشن گنگا ڈیم سے متعلق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ مبنی بر انصاف نہیں ہے۔
اگر اس میں پاکستان کے کسی کردار کی کوتاہی ہے تو حکومت پاکستان کو اس کا جائزہ لیکر اسے دور کرکے عالمی عدالت انصاف میں نظرثانی کی اپیل کرنا ہو گی ورنہ پنجاب سمیت آدھا پاکستان بنجر ہونے کا احتمال ہے انہوں نے کہاکہ کشمیری خریت پسند افضل گورو کی پھانسی سے بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری میں بے نقاب ہوا ہے افضل گورو کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر کو نیا ولولہ و جوش دیا ہے اور عالمی برادری نے بھارت کے اس مکروہ فعل کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ صدرآصف علی زرداری نے جو پھانسی کے کیسز ملتوی کیے ہیں اس سے بھی پاکستان کا ایک متحمل قوم کے طور پر امیج بنا ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ پاکستان کے مثبت کردار کے باعث امریکہ 2014میں اپنی فوجیں واپس بلا رہا ہے اور اس میں بھارت سمیت کسی بھی علاقائی ملک کا کوئی کردار نہیں ہے عالمی امور پر پاکستانکی دسترس کی ایک واضح مثال ہے انہوں نے کہاکہ ایران اور چین کے ساتھ تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں ہیں۔
اس کا سہرا صدرآصف علی زرداری کے مدبر ،دانش مندی اور بین الاقوامی امور میں مہارت کے سر ہے انہوں نے کہاکہ مشکل ترین حالات میں صدرزرداری نے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیا اور جمہوری حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرنے کو ہے انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے ہمیشہ پاکستان کے انتخابات میں مجھ پت اعتماد کرتے ہوئے انتہائی اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں حالیہ ملاقات میں صدرآصف علی زرداری نے مستقبل میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے مجھ پر جو ذمہ داریاں ڈالی ہیں۔
ان سے پوری طرح عہدہ بھرا ہونگا پاکستان میں بسنے والے متاثرین منگلا اور کشمیری مہاجرین پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ اپنی وزارت عظمی کے دور میں انہوں نے پاکستان میںبدلنے والی تین حکومتوں کا سامنا کیا اور مالی مشکلات کے باوجود ریاست میں کسی مالی پریشانی کو پیدا نہیں ہونے دیا بہتر انتظام کار کے تحت آزادکشمیر میں میرے دور حکومت میں جو دو ہائیڈرل پاور پراجیکٹ لگائے گئے۔
ان پر کام مکمل ہونے کے بعد کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی انہوں نے کہاکہ موجودہ بحران بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ ختم کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہاکہ ناقص منصوبہ بندی کے باعث ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں عوام کا اداروں پر سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ بھمبر میراذاتی حلقہ ہے اور بھمبر کے عوام کو محرومی کا شکار نہیں ہونے ودنگا اس موقع پر وزیر برقیات چوہدری محمد ارشد ،سابق ممبر کشمیر کونسل حمید پوٹھی ،سابق چیئرمین ایم ڈی اے چوہدری محمد صدیق ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چوہدری امجد ،پیپلزپارٹی میرپور ڈویژن کے سینئر نائب صدرٹھیکیدار محمد الیاس چوہدری ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،چوہدری عارف کاکا ،چوہدری ظفر کڈیالوی،چوہدری خادم حسین سابق کونسلر اور دیگر بھی موجود تھے۔