پیپلزپارٹی نظریاتی اور جمہوری جماعت ہے : فیصل ممتاز راٹھور
Posted on February 26, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر ( جی پی آئی)پیپلزپارٹی نظریاتی اور جمہوری جماعت ہے جس کا ہر ممبر پارٹی ڈسپلن کا پابند ہے تمام ممبران مرکزی قیادت کے فیصلے کے پابند ہیں آزادکشمیر کے اندر وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کو پارلیمانی پارٹی اور وفاقی قیادت کا مکمل اعتماد حاصل ہے عدم اعتماد یا استعفی کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے آزادخطے کے اندر وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں تعمیر وترقی اور عوامی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھیں گے۔
ان خیالات کااظہار وزیر اکلاس و ایریگیشن آزادحکومت فیصل ممتاز راٹھور نے بھمبر میں پیپلزپارٹی کے کارکنان اور پریس نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کیساتھ وفاکرنے والوں کو ہمیشہ عزت و احترام دیا گیا جن لوگوں نے پیپلزپارٹی کے ساتھ بے وفائی کی انکا مستقبل ہمیشہ کیلئے تاریک ہو گیا پیپلزپارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی سیاست بھی ہمیشہ کیلئے دفن ہو گئی انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے ان ہاس تبدیلی کی خبروں میں کوئی حقیقت نہ ہے۔
تحریک آزادی کشمیر کے اس نازک موڑ پر اور پاکستان کے اندر انتخابات کی آمد کے موقع پر پیپلزپارٹی میں اختلافات کی باتیں کرنے یا حکومت کو کمزور نہ تو تحریک آزادی کیلئے اور نہ ہی پارٹی کیلئے سود مند ہیں وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزادکشمیر کے اندر تعمیروترقی اور عوامی خدمت کا سفر تیزی کسیاتھ جاری ہے وزیر اعظم کو آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور زرداری ہاس کی مکمل حمایت اور اعتماد حاصل ہے۔
وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں حکومت پانچ سالہ اپنی آئنی مدت پوری کرے گی اس سے قبل وزیر اکلاس و ایریگیشن آزادحکومت فیصل ممتاز راٹھور زمیندارہ ہاس گئے جہاں پر انہوں نے سابق سینئر وزیر حکومت چوہدری صحبت علی وفات پر انکے بیٹوں سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعامغفرت اور پسماندگان کیلئے دعاصبر وجمیل کی۔