چوہدری صحبت علی غریبوں اور مظلوموں کیلئے مسیحا تھے : چوہدری ذوالفقار علی ڈھندڑ
Posted on February 26, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز, میرپور / کشمیر
بھمبر (جی پی آئی)چوہدری صحبت علی غریبوں اور مظلوموں کیلئے مسیحا تھے ہمیشہ ظلم ،جبر اور ناانصافی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو ئے ان کی وفات سے غریب مظلوم ایک درد دل رکھنے والی شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں۔
ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹیفرانس کے نائب صدر چوہدری ذوالفقار علی دھندڑ ،محمد اسلم بنڈالوی یوکے نے کیا انہوں نے کہاکہ مرحوم انصاف اور عدل پسند تھے آزادکشمیر کی سیاست کے اندر روادرای اور وضع داری اور کرپشن سے پاک سیاست کو فروغ دیا۔
ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا ضلع بھمبر کے اندر سے برادری ازم کو ختم کرنے میں انکا بنیادی رول ہے مرحوم کی وفات سے آزادکشمیر کی سیاست کے اندر جو خلا پیدا ہو اہے اس کو پر کرنے میں کافی ٹائم لگے گا انہوں نے کہاکہ ہماری دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر وجمیل دے۔