غزہ (جیوڈیسک)اسرائیلی جیل میں فلسطینی شہری کو تشدد کر کے شہید کر دیا گیا،شہادت کے خلاف غزہ پٹی اور مغربی سرحد پر احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔کئی علاقوں میں مظاہرین کی اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔تیس سالہ عرفات کو گزشتہ ہفتے اسرائیلی شہری کو پتھر مارنے پر حراست میں لیا گیا۔عرفات کو جیل میں تشدد کر کے شہید کر دیا گیا۔نوجوان کی نماز جنازہ گزشتہ روز فلسطین میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہریوں نے شرکت کی۔اس دوران انہوں نے اسرائیل کے ظلم کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی قیدیوں نے بھی ساتھی کی ہلاکت پر بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔
غزہ پٹی اور مغربی کنارے میں ہزاروں فلسطینی شہری سراپا احتجاج ہیں۔بعض علاقوں میں اسرائیلی فوج کے ساتھ ہنگامے بھی ہوئے ہیں۔