ریاض (جیوڈیسک)سعودی عرب کی مجلس شوری میں پہلی بار خواتین کو نمائندگی دی گئی تاہم آج ہونے والے اجلاس میں شرکت بھی کی۔ سعودی مجلس شوری میں خواتین کو 30 نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔
سعودی عرب میں پہلی بار 30 خواتین کو شوری کونسل کا رکن بنایا گیا ہے۔ ان کا تقرر بذات خود شاہ عبداللہ نے کیا تھا۔ مجلس شوری کی خواتین ارکان میں یونیورسٹی گریجویٹس اور انسانی حقوق کی کارکنان کے علاوہ دو شہزادیاں بھی شامل ہیں۔ مجلس شوری کی مشاورتی کونسل کے چھٹے سیشن میں خواتین ارکان نے شرکت کی۔
اجلاس کے آغاز میں سعودی شاہ عبداللہ نے خواتین ارکان سے حلف لیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت بتدریج آگے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مجلس شوری کے ارکان اپنے مباحثوں میں حقیقت پسندی کا مظاہرہ کریں گے۔