کوئٹہ، سبی، جیکب آباد، بولان اور رحیم یار خان میں زلزلہ

Earthquake

Earthquake

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ، سبی، جیکب آباد، کشمور سمیت رحیم یار خاں اور گر دو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز سبی سے 24 کلو میٹر دور شمالی علاقہ تھا۔زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں کوئٹہ سبی بولان اور جیکب آباد شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔