لاہور (جیوڈیسک) منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ میں میڈیکل الائنس کے لیے کینیڈا جا رہا ہوں 11 مارچ کو واپس آ جاؤں گا۔کینیڈا روانگی سے قبل لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے طاہر القادری نے کہا کہ قوم کی طرح مجھے بھی انتخابات ہوتے نظر نہیں آتے۔
ایم کیو ایم اتحاد کی خواہش مند ہے اس کا فیصلہ 13 مارچ کو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے مطالبات منظور کرلیے ہیں جس پر اپوزیشن اور حکومت دونوں خفا ہیں۔