اجوکا تھیٹر کے زیر اہتمام معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کے افسانوں پر مبنی سٹیج ڈراموں کا سلسلہ لاہورکے الحمراہال میں جاری ہے۔ تقسیم ہند کے بعد بھارت سے مائیگریٹ کر کے لاہورآنے والے سعادت حسن منٹو کے یہاں گزرنے والے ایام کو سٹیج ڈرامہ کون ہے یہ گستاخ میں انتہائی خوبصوتی سے پیش کیا گیا ہے کہ منٹو نے سچ بولنے کے عوض کس طرح کی صعوبتیں برداشت کیں ۔
اسٹیج ڈرامہ کون ہے یہ گستاخ جہاں سعادت حسن منٹو کوفحاشی پسند مصنف ثابت کرتا ہے وہیں معاشرے کی تنگ نظری اور ستم ظریفی کی عکاسی بھی کرتا ہے اپنی کھری تحریروں کی بدولت منٹو صاحب نے ممبئی کے بعد لاہور میں بھی جیل کاٹی۔ الحمراہال میں کون ہے یہ گستاخ دیکھنے کیلئے شائقین ڈرامہ کی کثیر تعداد موجودتھی جو منٹو کی صداقت اور فنکاروں کی پرفارمنس سے بے پناہ محظوظ ہوئی۔