خرطوم(جیوڈیسک) سوڈان میں گزشتہ سات ماہ سے جاری جھڑپوں میں عرب قبیلے کے 500 ممبران ہلاک اور 900 کے قریب زخمی ہو گئے۔مغربی سوڈان کے علاقے دارفر میں قبائل کے درمیان گزشتہ سات ماہ سے جاری جھڑپوں میں عرب قبیلے کے تقریبا 500 ممبران ہلاک اور 900 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
شمالی دارفر کے سونے کی کانوں کے علاقے جبل امیر میں بنی حسین گروپ کی جانب سے ریزگارٹ قبیلے اور اس کے حریف عرب قبائل کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی جو تفصیلات اس سے قبل فراہم کی گئی تھیں یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
بنی حسین کے رکن آدم شیخا نے کہا کہ ہلاک افراد کی یہ تعداد 6 جنوری سے 23 فروری تک 510 ہے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ 865 زخمی بھی ہیں۔ ہلاک ہونیوالوں کا تعلق ان کے قبیلے سے ہے۔