بیرونی نوازشوں کیلئے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ عمران چنگیزی
Posted on February 27, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملک بھر میں ہونے والے بجلی کا طویل ترین بریک ڈاون اس بات کا عندیہ دے رہا ہے کہ توانائی کا بحران بد ترین ہوچکا ہے اور کرپشن و کمیشن کی لعنت نے اداروں کی کارکردگی کا جنازہ نکال دیا ہے اس لئے اگر سیاسی مفادات چھوڑ کر اصلاحی اقدامات کی جانب توجہ نہیں دی گئی اور ہم ریال اور ڈالروں کی جھنکار پر بیرونی مفادات کی نگہبانی وترجمانی کیلئے ملکی جڑوں کو کھوکھلی کرنے میں لگے رہے تو پھر شاید بہت جلد ہمارا مقدر بھی تاریکی سے اسی طرح گہنا جائے جس طرح بجلی کے بریل ڈاون کے باعث پورا پاکستان تاریک ہوگیا تھا۔
نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فانڈیشن کے آرگنائزر عمران چنگیزی نے کہا کہ گوادر پورٹ کی فعالیت اور ایران سے بجلی وگیس کا حصول ہمارے محفوظ مستقبل کیلئے ناگزیر ہے جبکہ ایرانی پٹرول کو پاکستان میں ریفائن کرکے گوادر کے ذریعے اس کی بیرون ملک فروخت پاکستان کو معاشی خوشحالی و استحکام دلانے کا باعث بن سکتی ہے مگر بیرونی نوازشوں کے حصول کیلئے پاکستان و عوام کے مقدر میں تاریکی لکھنے والے ان منصوبوں کو سبوتاژ کرنے پر تلے ہیں جو یقینا نہ تو ملک و قوم کے مفاد میں ہے اور نہ ہی خود ان کے سیاسی مستقبل کیلئے سودمند ثابت ہو سکتا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com