کراچی (جیوڈیسک)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔ ہنڈرڈ انڈیکس اٹھارہ ہزار کے بعد سترہ ہزار نو سو کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مارکیٹ کا آغاز تو تیزی کے ساتھ ہوا تاہم فروخت کے دبا کی وجہ سے مارکیٹ جلد ہی مندی کی لپیٹ میں آ گئی۔
کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اختتام پر ایک سو پچیس پوائنٹس کمی کے بعد سترہ ہزار آٹھ سو چورانوے پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر تینتیس کروڑ چھپن لاکھ سے زائد شیئرز کا کام ہوا۔