پشاور(جیوڈیسک)تحریک انصاف خیبر پختون خوا کے صدر کے انتخاب کیلئے پشاور میں پولنگ شروع ہو گئی ہے۔صوبائی صدارت کیلئے پولنگ دلہ زاک روڈ پر ایک مقامی شادی ہال میں ہو رہی ہے۔بارش کے باعث ووٹنگ کا عمل دس بجے شروع ہوا۔تین امیدواروں اسد قیصر،پرویز خٹک اور مراد سعید کے درمیان مقابلہ ہے۔
صوبے بھر سے 153 ممبران ووٹ کے ذریعے صوبائی صدر کا انتخاب کریں گے۔انتخابی عمل کی نگرانی صوبائی الیکشن کمشنر قاضی انور کر رہے ہیں۔