شام(جیوڈیسک)شام میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ شامی وزیر خارجہ کی جانب سے باغیوں کو مذاکرات کی پیشکش کے ایک دن بعد سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئیں۔ دارالحکومت دمشق اور جنوبی صوبے الیپو میں شامی فضائیہ کی جانب سے باغیوں کے ٹھکانوں پر مارٹر شیل کے ذریعے بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دارالحکومت اور مضافات میں بمباری کے باعث دھوئیں کے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں تاہم آذاد ذرائع سے تاحال اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب دمشق میں مضافاتی علاقے میں کھڑے سرکاری ٹینکوں پر باغیوں کی جانب سے کیے گئے دھماکوں کے باعث متعدد ٹینکوں کے نقصان پہنچنے کے اطلاعات ہیں۔ شام میں تازہ ترین جھڑپوں کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں شروع ہوا جب شام کے مسئلے پر بات چیت کے لیے برلن میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔
ادھر ہیومن رائٹس واچ نے شامی فورسز کو خبردار کیا ہے کہ وہ باغیوں کیخلاف بلاسٹک میزائل فائر کرنے سے باز رہے۔