مصر(جیوڈیسک)مصرمیں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔قاہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ سمیع اشور نے بتایاکہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے متفقہ طورپراپریل میں شروع ہونیوالے پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیاہے۔
مصر کے اپوزیشن اتحاد میں لبرل اور سیکولر جماعتیں شامل ہیں۔ان جماعتوں کامطالبہ ہے کہ صدر محمد مرسی انتخابات سے قبل ملک میں سیاسی بے چینی کاخاتمہ کریں اور ایک غیرجانبدار حکومت قائم کریں جو انتخابات کرانے کافریضہ انجام دے۔