امریکہ(جیوڈیسک)امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا دو ہزار بارہ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گلوکارہ بن گئیں۔ لاس اینجلس میوزک میگزین “بل بورڈ”کے مطابق میڈونا نے اس دوڑ میں مشہور گلوکاروں “بروس سپرنگسٹین اور پنک فلوئیڈ کو بھی گزشتہ برس پیچھے چھوڑ دیا۔ چون سالہ میڈونا نے گزشتہ پانچ سالوں میں یہ اعزاز دوسری بار حاصل کیا ہے۔
میگزین نے ان کے اٹھاسی دنوں پر مشتمل دنیا کے دورے”ایم ڈی این اے”کو دو ہزار بارہ کا سب سے کامیاب دورہ قرار دیا جس کے نتیجے میں انہوں نے تین کروڑ چھیالیس لاکھ ڈالر کمائے۔