وزیر خزانہ سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات

Saleem Mandviwalla

Saleem Mandviwalla

اسلام آباد (جیوڈیسک)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے صدر ظفر بختاوری کی قیادت میں وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور سلیم ایچ مانڈوی والا سے ملاقات کی اور تاجروں کو درپیش مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے ان کے حل کے لئے اقدامات پر زور دیا۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سلیم ایچ مانڈوی والا کو تاجر اور صنعتکار انہیں اپنا نمائندہ سمجھتے ہوئے محسوس کرتے ہیں کہ ان کے دوروزارت میں کچھ ایسے بنیادی اور اہم فیصلے ہو سکیں گے ، جس سے تا جرا ور صنعت کار برادری کی عزت اوروقار میں اضافہ ہو گا اور ملک میں سرمایہ کاری کے رحجان کو فروغ حاصل ہو گا۔

وزیر خزانہ سلیم ایچ مانڈوی والا نے اس موقع پر کہا کہ اس محدود عرصے میں وہ ملک کی معیشت کو صحیح سمت میں گامزن کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے، ان کی خواہش اور کوشش ہو گی کہ تاجروں میں ٹیکس اہلکاروں کی طرف سے خوف و ہراس پید ا نہ ہونے دیں،تاجروں کے اعتماد کو بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔