سڈنی(جیوڈیسک)آسٹریلوی ارب پتی نے مشہور زمانہ ٹائی ٹینک جیسا ایک اور بحری جہاز بنانے کا اعلان کر دیا ہے،نیا ٹائی ٹینک دو ہزار سولہ میں تیار ہو جائے گا۔دو ہزار بارہ میں ڈوبنے والے ٹائی ٹینک جیسا جہاز چین میں بنے گا،اس کے تمام اخراجات آسٹریلوی ارب پتی کلائیو پامرنے برداشت کریں گے۔
ان کا کہنا ہے نئے ٹائی ٹینک پر پہلا سفر کرنے کے لیے چالیس ہزار افراد نے ٹکٹ کی درخواست دی ہے۔اس ٹائی ٹینک کا پہلا سفر بھی پرانے ٹائی ٹینک کی طرح انگلینڈ کی بندرگاہ ساتھمپٹن سے نیویارک تک ہوگا۔
اصل ٹائی ٹینک اپریل انیس سو بارہ میں بحر اوقیانوس میں برفانی تودے سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا تھا۔اس حادثے میں ڈیڑھ ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسے بحری تاریخ کا سب سے بڑا حادثہ سمجھا جاتا ہے۔